حیدرآباد۔2جولائی(اعتماد نیوز) آندھرا پردیش کے وزیر تعلیم گنٹا سرینواس
راؤ نے کہا کہ ہر سال DSCامتحان منعقد کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایس
سی کے پیش نظر ٹیٹ امتحان کو منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم
میں پیش آنے والے مسائل کے حل کے لئے خصوصی ویب سائٹ کو بنانے کا بھی ارادہ
ظاہر کیا۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے طلبا کے فیس رئمبرسمنٹ اسکیمم سے
متعلق انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر دونوں ریاستوں کے انتظامیہ کو بات چیت
کرنا چاہئے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے تلنگانہ ریاست کے محکمہ تعلیم پر تنقید
کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے محکمہ تعلیم کے رویہ سے طلبا کو نقصانپہونچ
سکتا ہے۔